شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ میں طوفانی برفباری سے نظام زندگی مکمل طورپرمفلوج،پہاڑی سلسلوں بالائی علاقوں سمیت میدانی علاقوں میں بھی برفباری ہوئی۔بجلی،ٹیلی فون،انٹرنیٹ اور مقامی پن بجلی گھروں کا نظام مکمل طورپر درہم برہم۔سوات کو شانگلہ اور شانگلہ کو دیگرعلاقوں سے ملانے والے تمام رابطہ سڑکے بندہونے سے ٹریفک معطل۔شانگلہ کے تمام اندرونی سڑکیں بھی برف سے ڈھک گئی۔سردی کی شدت میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا۔جمعرات اورجمعہ کی درمیانی شب سیکڑوں مسافروں جوشانگلہ آرہیں تھے رات آسمانی موڑ میں گزارناپڑی الپوری سے تعلق رکھنے والے محمدہارون نے جمعے کے صبح بتایاکہ رات کو آسمانی موڑ پہنچے تو شانگلہ ٹاپ والا راستہ مکمل طور پربندرہااوراین ایچ اے سمیت انتظامیہ کی کوئی بھی گاڑی صفائی کیلئے موجود نہیں تھی جس کی وجہ سے ان سمیت سینکڑوں مسافرنے برف کی ٹھنڈی رات آسمانی موڑ،ٹوپسین میں گزاری جس میں درجنوں کی تعدادمیں بچے،خواتین اورمریض شامل تھے کو سخت ازیت کا سامنا رہا۔ادھر مانسہرہ والی سائیڈسے بھی شانگلہ آنے والے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔جمعے کے دوپہر برف رکھتے ہی سی اینڈڈبلیو، ٹی ایم ایز،این ایچ اے سمیت انتظامیہ نے روڈ کی صفائی کا کام شروع کردیا تاہم عوام سخت نالا نظرآرہے ہیں عوام کا کہناہیں کہ شانگلہ میں کوئی محکمہ یاآفیسران اپنا کام بروقت نہیں کرتے جس کی وجہ سے عوام اس شدیدٹھنڈ میں دربدرٹھوکریں کھانے پرمجبورہیں۔ الپوری میں تقریباً 2 فٹ جبکہ بشام شہرسمیت مختلف گرم علاقوں میں 12 سال بعد نمایاں برفباری ریکارڈ کی گئی ہیں شانگلہ کے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں برفباری کی شدت کہیں زیادہ رہی ہے، جہاں پہاڑی سلسلوں سمیت ہرطرف وادی نے سفید چادراوڑھ لی ہیں۔ شانگلہ ٹاپ، یختنگی ٹاپ سمیت دیگرمین شاہراوں کے ٹاپس پر3 فٹ تک برف پڑ چکی ہیں، جو حالیہ برسوں میں ایک ریکارڈ تصور کی جا رہی ہیں۔انتظامیہ سمیت متعلقہ محکموں کے اہلکاران بروقت موجود نہیں ہوتے جس کی وجہ سے عوام سخت آذیت کا شکار ہوجاتے ہیں جبکہ ان سڑکوں کی صفائی سمیت ایمرجنسی پریہ محکمے اورانتظامیہ فنڈزنکالتے ہیں۔طوفانی برفباری سے واپڈاپیسکوکی بجلی نظام بھی مکمل طورپر درہم برہم ہوچکاہیں ایس ڈی اوپیسکوصلاح الدین نے بتایاکہ سڑکیں بند ہیں کوئی اندازہ نہیں کہ کیانقصانات ہوئے ہیں۔واپڈابجلی جمعرات کی شام اٹھ بجے بندہوئی ہیں۔شدیدبرفباری سے مقامی پن بجلی گھروں کی تاریں بھی ٹھوٹ گئی جس سے مقامی سطح پرپیداہونے والی بجلی نظام بھی ختم ہوگیا۔پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ بھی رات کووقتافوقتاڈراپ ہونے کے بعد مکمل طورپر کام چھوڑدیاجبکہ موبائیل فورجی بھی مکمل طورپرکام نہیں کررہی۔ ٹریفک کا نظام مکمل طورپرغیرفعال ہوچکاہیں اورآنے جانے والے لوگ پیدل جارہے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے