پشاور(مانند نیوز )نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا کہ گزشتہ 78 برسوں سے انتخابات میں عوامی مینڈیٹ کا کوئی احترام نہیں کیا جا رہا۔ جمہوریت اور انتخابی نظام کو ہائی جیک کر لیا گیا ہے۔اسٹیبلشمنٹ کے سائے تلے نظام کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے اور آئین و جمہوریت پر عملی طور پر کوئی عملدرآمد نہیں ہو رہا۔پشاور میں اسلامی جمعیت طلبہ کے زیراہتمام احباب کنونشن سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا یہ ایک سوچا سمجھا منصوبہ ہے کہ بلدیاتی نظام کو بااختیار نہ بنایا جائے۔ جماعت اسلامی نے طویل المیعاد جدوجہد کا راستہ اختیار کیا ہے۔احباب کنونشن سے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر اسامہ رضی،ناظم اعلی اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حسن بلال ہاشمی، ناظم صوبہ خیبرپختونخوا اسفندیار عزت،صدر احباب پشاور جمعیت الیاس فاروقی اور ناظم پشاور حسن امین نے بھی خطاب کیا۔ 78 سال سے ملکی نظام کو تباہ کیا گیا، نوجوانوں کو مایوسی، منشیات اور ملک چھوڑنے پر مجبور کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ ہر چیلنج کو قبول کرے اور علم، دلیل اور کردار کے ذریعے اس کا مقابلہ کرے۔ مستقبل اسلامی جمعیت طلبہ کا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ نے نظریاتی طاقت کی بنیاد پر مقابلہ کیا ہے۔ تعلیمی اداروں میں لسانیت اور قومیت کے تمام تعصبات کے مقابلے میں اللہ کے دین کی وحدت کا پیغام جمعیت نے زندہ اور سلامت رکھا، اور طلبہ کی رہنمائی کے لیے شاندار روایات کو قائم رکھا۔اس موقع پر سابق ناظم اعلی اسلامی جمعیت طلبہ شبیر احمد خان جماعت اسلامی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے