اسلام آباد(مانند نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے بنگلادیش کی بے دخلی پر پاکستان کرکٹ بورڈ احتجاجاً مختلف آپشنز پر غور کر رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں شرکت کرنے کی صورت میں بھی بورڈ آپشنز اوپن رکھے گا۔

پاکستان 15فروری کو کولمبو میں بھارت کے میچ کا بائیکاٹ کرسکتا ہے، بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے سے صرف پاکستان کے 2 پوائنٹ کٹ سکتے ہیں۔

ذرائع نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ سے آئی سی سی کو بھاری مالی نقصان ہو گا۔

قومی کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلے گی؟ مشاورت کے لیے محسن اور شہباز کی آج ملاقات متوقع

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے پاس بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا آپشن موجود ہے۔

دوسری جانب وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی آج ملاقات متوقع ہے، جس میں ٹی 20 ورلڈکپ میں شریک ہونے یا نہ ہونے سے متعلق گفتگو کا امکان ہے۔

پی سی بی نے میگا کرکٹ ایونٹ میں شرکت کرنے یا نہ کرنے سے متعلق وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے بھی مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سے متعلق وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا تھا کہ مشاورتی عمل جاری ہے، جو بھی فیصلہ ہو گا، اُس سے آگاہ کر دیا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے