اسلام آباد(مانند نیوز)امریکی میڈیا نے ایران کے محکمہ صحت کے حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں پُرتشدد مظاہروں کے دوران ہلاک ہونے والے شہریوں کی تعداد 30 ہزار ہوسکتی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایران کے محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ 8 اور 9 جنوری کو پُرتشدد مظاہروں میں ایران کی سڑکوں پر 30 ہزار سے زائد لوگ مارے گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایران کی وزارت صحت کے دو اعلیٰ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے مظاہروں پر شدید فائرنگ کی، اس دوران لاشیں اٹھانے کے لیے گاڑیاں کم پڑ گئی تھیں۔

حالیہ مظاہروں کے دوران 3,117 افراد جاں بحق ہوئے: ایران

ایران کے محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ لاشیں اٹھانے کے لیے ریاست کے پاس باڈی بیگز کا ذخیرہ بھی ختم ہوچکا تھا، 8 اور 9 جنوری کو لاشیں اٹھانے کے لیے بڑے ٹریلرز کا استعمال کیا گیا۔

دوسری جانب امریکا میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایران میں 5 ہزار 459 اموات کی تصدیق کی اور مزید 17 ہزار 31 افراد سے متعلق تفتیش کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ایران کی لیگل میڈیسن آرگنائزیشن نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ حالیہ پُرتشدد مظاہروں کے دوران مجموعی طور پر 3 ہزار 117 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے