جنوبی وزیرستان (نمائندہ مانند) وزیرستان سوسائٹی کے زیرِ اہتمام ڈیرہ اسماعیل خان میں گیارہویں وزیرستان نائٹ پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ پروگرام کے مہمانِ خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی ڈیرہ اسماعیل خان سے رکن صوبائی اسمبلی اور صوبائی پارلیمانی لیڈر احمد کریم کنڈی تھے، جبکہ صدرِ جلسہ پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی وزیرستان لوئر کے جنرل سیکرٹری عمران مخلص وزیر تھے۔ تقریب میں وزیرستان سوسائٹی کے صدر عثمان وزیر، ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا کے صدر قسمت اللہ وزیر ، مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندے، صحافی برادری، علاقائی نوجوان، طلبہ اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیرستان سوسائٹی کے صدر عثمان وزیر نے کہا کہ ہم ایک پُرامن اور خوشحال معاشرہ چاہتے ہیں جہاں قانون اور آئین کی بالادستی یقینی ہو۔ انہوں نے کہا کہ وزیرستان کے عوام نے ہمیشہ ملک کے لیے قربانیاں دی ہیں، اب وقت آ گیا ہے کہ ان کے جائز حقوق تسلیم کیے جائیں۔پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی وزیرستان لوئر کے جنرل سیکرٹری عمران مخلص وزیر نے خطاب میں کہا کہ جنوبی وزیرستان لوئر طویل عرصے سے پسماندہ علاقوں میں شمار ہوتا ہے اور یہاں کے عوام گزشتہ کئی سالوں سے بدامنی، محرومی اور بنیادی سہولیات کی کمی کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے مہمانِ خصوصی احمد کریم کنڈی کے سامنے علاقے کے عوام کے چند اہم مطالبات رکھے اور مطالبہ کیا کہ ان مسائل کو صوبائی اسمبلی کے فلور پر مؤثر انداز میں اجاگر کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو بغیر ایف آئی آر کے گرفتار کیا گیا ہے، جس پر شدید تحفظات ہیں، لہٰذا انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ گومل زام روڈ کو سی پیک کا حصہ بنایا جائے تاکہ علاقے کی ترقی ممکن ہو سکے۔ اس کے علاوہ جنوبی وزیرستان لوئر اور اپر کے لیے میڈیکل کالجز میں نشستوں پر نظرثانی کرتے ہوئے دونوں اضلاع کے لیے الگ الگ کوٹہ مقرر کیا جائے۔ انہوں نے مزید مطالبہ کیا کہ پاک افغان سرحد پر انگور اڈہ گیٹ کو تجارتی سرگرمیوں کے لیے کھولا جائے تاکہ مقامی آبادی کو روزگار کے مواقع میسر آ سکیں اور غریب عوام کے دیرینہ مسائل کا حل نکل سکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے