شانگلہ(مانند نیوز)تین روز کے وقفے کے بعد شانگلہ میں ایک بار پھر طوفانی برفباری شروع ہو گئی، جس کے باعث معمولات ز ندگی شدید متاثر ہو گئے، تازہ برفباری سے بیشتر سڑکیں جو گزشتہ دنوں کھولی گئی تھیں، منگل کے روز دوبارہ بند ہو گئیں۔ شانگلہ کے صدر مقام الپوری میں ایک فٹ جبکہ شانگلہ ٹاپ اور یخ تنگی ٹاپ سمیت دیگربلندسڑکوں پر تین فٹ تک برفباری ریکارڈ کی گئی ہیں۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بغیر سنو چین گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف تین مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ شدید برفباری کے باوجود ضلع میں بجلی کا نظام تاحال بحال نہ ہو سکا اور چھ روز گزرنے کے باوجود پوری وادی بدستور اندھیروں میں ڈوبی ہوئی ہیں۔شانگلہ اور مضافاتی علاقوں میں تین دن کے وقفے کے بعد پیر اور منگل کی درمیانی شب دوبارہ طوفانی برفباری شروع ہو گئی، جبکہ میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارش کے باعث سردی کی شدت میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا بیشتربالائی رہائیشی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گرگیا، خون جما دینے والی سردی اور دوسری جانب طوفانی برفباری کے دوسرے سلسلے نے نظامِ زندگی کو مکمل طور پر مفلوج کر دیا ہے۔ انٹرنیٹ سروس سمیت موبائل نیٹ ورک بار بار ڈراپ ہو رہا ہے، جبکہ کئی دن گزرنے کے باوجود بجلی کی سپلائی بحال نہ ہو نے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہیں۔طوفانی برفباری کے دوسرے سپیل نے حالات کو مزید خراب کر دیا ہے۔ پیر کی صبح پورن روڈ کو صرف سنو چین لگانے والی گاڑیوں کے لیے بحال کیا گیا تھا، جبکہ اس سے قبل اتوار کے روز شانگلہ ٹاپ، الپوری، خوازہ خیلہ اور بشام شاہراہ کو بھی سنو چین رکھنے والی گاڑیوں کے لیے کھول دیا گیا تھا۔ تاہم پیر اور منگل کی درمیانی شب شروع ہونے والی تازہ طوفانی برفباری کے بعد یہ شاہراہیں مختلف مقامات پر دوبارہ برف سے ڈھک کر بند ہو گئیں،انتظامیہ کی جانب سے دعوی کیا جا رہا ہے کہ سڑکوں کی صفائی کا کام جاری ہے، تاہم عوام نے ان دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہیں کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے زیر نگرانی خوازہ خیلہ، بشام مین روڈ پر بھاری مشینری تعینات کی جائے اور شاہراہ کو مکمل طور پر صاف کیا جائے۔الپوری، فلینکوچ، ٹویوٹا و دیگر ٹرانسپورٹر دیگر گاڑیاں چلانے والے ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہیں کہ گزشتہ جمعرات سے شروع ہونے والی برفباری نہایت طوفانی اور خطرناک تھی، جس میں ٹریکٹر یا معمولی مشینری مؤثر ثابت نہیں ہو سکتی۔ ان کے مطابق الپوری سے شانگلہ ٹاپ تک سڑک کو عارضی طور پر صرف سنو چین لگانے والی گاڑیوں کے لیے کھولا گیا، تاہم ناغہ اور شانگلہ ٹاپ تک کئی مقامات پر مناسب صفائی نہ ہونے کے باعث برف جم گئی تھی، جس کے بعد دوبارہ طوفانی برفباری سے مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا۔ منگل کے روز بھی الپوری سے شانگلہ ٹاپ تک سڑک بند رہنے سے آمدورفت شدید متاثر رہی۔حالیہ طوفانی برفباری کے دوران ماچاڑ سمیت مختلف مقامات پر واپڈا کے ٹاورز گر گئے، جس کے باعث مین ٹرانسمیشن لائن متاثر ہوئی اور بجلی کا نظام مکمل طور پر درہم برہم ہو گیا، جو منگل تک بھی بحال نہ ہو سکا۔ چھ دن گزرنے کے باوجود بجلی کی سپلائی مکمل طور پر بند ہیں جس سے وادی شدید اندھیروں میں ڈوبی ہوئی ہے۔ شدید برفباری کے باعث شانگلہ کے بیشتر مقامی پن بجلی گھروں کے تار اور کھمبے ٹوٹ گئے، جس سے مقامی پن بجلی کا نظام بھی شدید متاثر ہوا ہیں۔پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ سمیت موبائل انٹرنیٹ سروس بار بار بند ہونے سے عوام کو رابطوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہیں۔ الپوری سے کروڑا تک مختلف مقامات پر واپڈا کی مین ٹرانسمیشن لائن کے تار اورکئی کھمبے سڑکوں پر پڑے ہونے کے باعث آمدورفت میں بھی رکاوٹیں پیدا ہو رہی ہیں، جس کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔واپڈا پیسکو حکام کے مطابق عملے کی کمی اور شدید طوفانی برفباری کے باعث سڑکوں کی بندش نے بجلی کی بحالی کے کام کو مزید مشکل بنا دیا ہیں۔ دوسری جانب عوام نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی غفلت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہیں کہ شاہراہوں کی ابتر صورتحال اور برف ہٹانے کے لیے بھاری مشینری کی عدم دستیابی باعث تشویش ہیں، بشام تاخوازہ خیلہ مین شاہراہ پر این ایچ اے کی جانب سے سنوکٹرزموجودنہ ہونا کسی قسم کی مؤثر نگرانی نہ ہونا بھی سوالیہ نشان بن چکا ہے۔شانگلہ کی عوام کا مطالبہ ہیں کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ذریعے خوازہ خیلہ، بشام مین شاہراہ کی مکمل صفائی یقینی بنائی جائے، الپوری میں باقاعدہ دفتر قائم کیا جائے اور نگرانی کا مؤثر نظام نافذ کیا جائے، کیونکہ ہر سال ان شاہراہوں کے لیے باقاعدہ ٹینڈر اور فنڈز جاری ہوتے ہیں، اس کے باوجود حالات یہ ہوتے ہیں کہ مرکزی شاہراہیں پانچ پانچ دن تک بند رہتی ہیں جو اس محکمے کی کارکردگی پر سنگین سوالات کو جنم دیتی ہیں۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے