لاہور (مانند نیوز)لاہور میں بسنت کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق لاہور میں 6 اور 7 فروری کو موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ 8 فروری کو مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں 6 تا 8 فروری موسم پتنگ بازی کے لیے موزوں ہے، جب شہر میں ہوائیں 10سے 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی۔

یہ بھی پڑھیے
پنجاب کے شہری7 فروری کو لبرٹی چوک آئیں، مریم نواز
لاہور: 6 تا 8 فروری بسنت کی اجازت، پتنگوں اور ڈور کی فروخت آج سے شروع
محکمۂ موسمیات نے ہدایت کی ہے کہ پتنگ باز بجلی کے تاروں سے بچ کر پتنگ اڑائیں۔

واضح رہے کہ لاہور میں 6، 7 اور 8 فروری کو بسنت کا تہوار منایا جا رہا ہے، جس کی تیاریاں اپنے عروج پر پہنچ چکی ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے