اسلام آباد (مانند نیوز)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سری لنکا کا یومِ آزادی اتحاد، قومی وقار اور استقامت کی علامت ہے۔

سری لنکا کے یومِ آزادی پر پیغام میں صدر زرداری نے سری لنکن صدر انورا کمارا دِسانایاکے، حکومت اور عوام کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کی دوستی آزمودہ اور وقت کی کسوٹی پر پوری اتری ہے، سری لنکا میں دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں پاکستان کی افواج کا اہم کردار رہا ہے۔

انہوں نے کولمبو میں 3 سارک سربراہی اجلاسوں کی میزبانی کا حوالہ بھی دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیائی تعاون میں سری لنکا کا کردار قابلِ تحسین ہے، بھارت کی جانب سے سارک اجلاسوں کی طویل معطلی افسوسناک ہے۔

صدر زرداری نے پاکستان اور سری لنکا کا جنوبی ایشیائی سلامتی اور سارک کی بحالی کے لیے تعاون پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے