اسلام‌آباد (مانند ںیوز) قطر نے کہا ہے کہ ایران کشیدگی میں کمی کیلئے علاقائی کوششیں جاری ہیں۔ قطر پڑوسیوں اور دوست ممالک کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔

دوحہ سے قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا کہ قطر اور تمام علاقائی فریقین کی جانب سے کشیدگی میں کمی کی کوششیں جاری ہیں اور خطے میں اعلیٰ ترین سطح پر رابطے ہو رہے ہیں۔

وزارت خارجہ کی ایران امریکا مذاکرات میں پاکستان کو دعوت کی تصدیق

ایک بیان میں قطری ترجمان نے کہا کہ خطے کے تحفظ کے لیے قطر اپنے تمام پڑوسیوں اور دوست ممالک کے ساتھ ملکر کام کر رہا ہے۔

قطری وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ترکیہ، مصر، عمان، سعودی عرب اور دیگر علاقائی ممالک بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ خطے کو مزید کشیدگی سے بچانے کے لیے سب مشترکہ کوششیں کر رہے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے