اسلام آباد (مانند نیوز)خلیجی حکام نے کہا ہے کہ عُمان میں جمعہ کو ایران اور امریکا براہ راست بات چیت کے حتمی فیصلے پر کام ہو رہا ہے۔

خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئےخلیجی حکام نے کہا کہ امریکا ایران مذاکرات ترکیہ میں ہونا اب زیر غور نہیں، امریکا ایران مذاکرات کے ایجنڈے میں جوہری تنازع پر کھلی گفتگو زیر غور ہے۔

خلیجی حکام کے مطابق ایجنڈے میں دیگر مسائل پر گفتگو مرحلہ وار شامل کرنے پر غور جاری ہے۔

خلیجی حکام کے مطابق زیر غور مذکراتی طریقہ کار یہ ہے کہ دیگر ممالک امریکا ایران کےدرمیان ثالثی کریں، مذاکرات میں اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کُشنر امریکا کی نمائندگی کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے