اسلام آباد (مانند نیوز) اپوزیشن اتحاد کی قیادت آج جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کرے گی۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن اور تحریکِ تحفظِ آئین پاکستان کی قیادت کے درمیان رابطہ ہوا، جس میں دونوں کے درمیان ملاقات پر اتفاق ہو گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن قائدین کے وفد کی قیادت محمود خان اچکزئی کریں گے۔

آئینی ترمیم ہوگی؟ یا نہیں ہوگی؟ سارا دارومدار مولانا فضل الرحمان پر

اپوزیشن وفد میں بیرسٹر گوہر علی، اسد قیصر اور جنید اکبر شامل ہوں گے، جبکہ عاطف خان اور شہرام ترکئی بھی وفد کا حصہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد کے قائدین آج شام مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پہنچیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی تصدیق کر دی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے