وانا (مانند نیوز ) ملک بھر میں 8 فروری کو ہونے والی شٹر ڈاؤن ہڑتال کے سلسلے میں جنوبی وزیرستان لوئر کے مرکزی شہر وانا میں بھی ہڑتال کی گئی اور ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں پاکستان تحریکِ انصاف کے کارکنوں کے علاوہ علاقے کے عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر جنوبی وزیرستان لوئر سے نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی عجب گل وزیر بھی ریلی میں شریک تھے۔احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف کے سینئر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ 8 فروری محض ایک تاریخ نہیں بلکہ عوامی مینڈیٹ پر مبینہ ڈاکے کے خلاف عوامی احتجاج کی علامت بن چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب عوام کے ووٹ کی حرمت پامال کی جائے تو خاموش رہنا بھی جرم کے مترادف ہو جاتا ہے، اسی لیے ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کے ذریعے عوام اپنا واضح پیغام دے رہے ہیں کہ ووٹ کی توہین کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی اور عوامی فیصلے کا احترام لازم ہے۔مقررین نے مزید کہا کہ عمران خان اور پاکستان تحریکِ انصاف کی دیگر قیادت کو جیلوں میں رکھنا عوام کے ساتھ ناانصافی اور ظلم کے مترادف ہے۔ ان کے مطابق اس احتجاج کا مقصد جمہوری اقدار کا تحفظ، عوامی رائے کے احترام کو یقینی بنانا اور سیاسی استحکام کے لیے آواز بلند کرنا ہے تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو اور جمہوری عمل مضبوط ہو سکے۔مقررین کا کہنا تھا کہ پارٹی ہدایات کے مطابق وانا کے عوام بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکلے اور ایک آواز ہو کر مبینہ مینڈیٹ چوری کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا۔ ان کے مطابق یہ احتجاج عمران خان کے بیانیے، آئین کی بالادستی اور عوام کے ووٹ کے احترام کے حق میں ایک واضح پیغام ہے۔مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قوم اپنے قائد عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے اور کسی بھی غیر جمہوری اقدام کو قبول نہیں کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جنوبی وزیرستان کے باشعور عوام نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ حق، انصاف اور جمہوری اصولوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے