اسلام آباد (مانند نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے معاملے پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی آج وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی وزیرِ اعظم کو آئی سی سی کے وفد سے ہونے والی ملاقات سے آگاہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میچ کھیلنے سے متعلق حتمی فیصلہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کریں گے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ بمقابلہ افغانستان میچ میں بھارتیوں کے حواس پر پاکستان سوار

واضح رہے کہ آئی سی سی وفد گزشتہ روز بھارت سے میچ کھیلنے کی درخواست لے کر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے پاس لاہور آیا تھا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ بنگلادیش سے زیادتی کا ازالہ ہو گا تو مذاکرات کامیاب ہوں گے جبکہ پاکستان کے بھارت سے کھیلنے یا نہ کھیلنے کا فیصلہ بعد کی بات ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے