اسلام آباد (مانند نیوز)وزیرِ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ بلال اکبر خان نے کہا ہے کہ بسنت کے 3 روز میں 20 لاکھ 68 ہزار سے زائد مسافروں کو مفت سفر کی سہولت دی گئی۔

ایک بیان میں انہوں نے بتایا ہے کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین سے 3 دن میں 9 لاکھ سے زائد مسافروں نے مفت سفر کیا۔

وزیرِ ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ میٹرو بس سروس کے ذریعے 4 لاکھ سے زائد مسافر مستفید ہوئے، اسپیڈو سے 5 لاکھ 30 ہزار اور الیکٹرک بسوں سے 43 ہزار سے زائد مسافروں نے مفت سفر کیا۔

لاہور: امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے بھی بسنت منائی

دوسری جانب سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے بیان میں کہا ہے کہ بسنت فیسٹیول کے اختتام پر پتنگ بازی پر مکمل پابندی برقرار ہے، کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر بلا امتیاز کارروائی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ دکاندار پتنگ اور ڈور کی خرید و فروخت سے گریز کریں، پتنگ و ڈور کی ترسیل جرم تصور ہو گی، غیر قانونی پتنگ بازی جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے