اسلام آباد (مانند نیوز)چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چین کی جاپان سے متعلق پالیسی کسی ایک انتخاب سے تبدیل نہیں ہو گی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ جاپان کے انتخابی نتائج پر چین نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جاپان کے حالیہ انتخابات جاپان کا اندرونی معاملہ ہے۔

ترجمان چینی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ چین جاپان کے ساتھ اپنی پالیسی کو برقرار رکھے گا، انتخابات جاپان میں موجود گہرے ساختی مسائل اور نظریاتی رجحانات کی عکاس ہیں۔

جاپان پارلیمانی الیکشن، حکمران اتحاد دوتہائی اکثریت سے کامیاب

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جاپانی وزیرِ اعظم تائیوان سے متعلق اپنے بیانات واپس لیں۔

واضح رہے کہ جاپانی وزیرِ اعظم نے کہا تھا کہ چین کا تائیوان پر حملہ جاپان کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے