اسلام آباد (مانند نیوز)رواں سال کا پہلا سورج گرہن 17 فروری کو ہو گا، اس گرہن کو رِنگ آف فائر کا نام دیا گیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق رواں سال کا پہلا سورج گرہن ​پاکستان میں نظر نہیں آئے گا، ​رنگ آف فائر صرف انٹارکٹیکا میں نظر آئے گا۔

سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 56 منٹ پر ہو گا جبکہ شام 5 بج کر 12 منٹ پر گرہن اپنے عروج پر ہو گا، جس کا اختتام پاکستانی وقت کے مطابق رات 7 بج کر 28 منٹ پر ہو گا۔

2027 میں صدی کا طویل ترین سورج گرہن ہوگا

سورج گرہن افریقا اور جنوبی امریکا کے چند حصوں میں بھی دیکھا جا سکے گا، اس کے علاوہ ​بحرِ اوقیانوس، بحر الکاہل اور بحرِ ہند کے علاقوں میں بھی جزوی گرہن دکھائی دے گا۔

رواں برس 2 سورج اور 2 چاند گرہن ہوں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے