اسلام آباد (مانند نیوز)کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں فائرنگ سے 10 افراد ہلاک ہو گئے، حملہ آور ممکنہ طور پر خاتون تھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ٹمبلر رچ میں پیش آیا، واقعے میں حملہ آور بھی ہلاک ہوئی ہے۔

کینیڈین پولیس کے مطابق ٹمبلر رچ کے 1 ہائی اسکول سے 6 اور 1 گھر سے 2 افراد کی لاشیں ملیں جبکہ 1 شخص اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔

فائرنگ سے 25 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 6 افراد اسکول کے اندر مردہ پائے گئے جبکہ مشتبہ حملہ آور کو بھی مردہ پایا گیا۔

کینیڈین پولیس کے مطابق حملہ آور ممکنہ طور پر خاتون تھی، لگتا ہے اس نے خودکشی کی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے