اسلام آباد (مانند نیوز)سری لنکن کرکٹ بورڈ نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سینیٹر محسن نقوی کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا ہے۔

اس موقع پر سری لنکن کرکٹ کے صدر اور دیگر اعلیٰ عہدیداران نے محسن نقوی سے ملاقات کی اور اُن کی کھیل کے فروغ کےلیے گراں قدر خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔

ملاقات میں وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین، پی سی بی عہدیدار سمیر احمد، سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر بھی شریک تھے۔

محسن نقوی پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے کولمبو پہنچ گئے

تقریب میں سری لنکن وزیر کھیل سنیل سناوی، سیکریٹری دفاع، چیف ایگزیکٹو آفیسر سری لنکا کرکٹ ایشلے ڈی سلوا، سجیوا گوڈالیاڈا اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

دوران ملاقات دونوں بورڈز کا کرکٹ کے فروغ کےلیے باہمی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

سری لنکن کرکٹ نے کولمبو آمد پر محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا، جس پر چیئرمین پی سی بی نے شاندار مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ کرکٹ محبت اور قربتیں بڑھانے کا ذریعہ ہے، کولمبو آکر بہت خوشی ہوئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے