اورکزئی (مانند نیوز) لویر اورکزئی کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر، مہمان خصوصی ڈی ایس پی محبوب خان نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے تفصیلات کے مطابق آج لوئر اورکزئی کے علاقہ دالی کرکٹ گراونڈ پر کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کھیلا گیا۔ڈی ایس پی لوئر محبوب خان کی بطور مہمان خصوصی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں شرکت۔فائنل میچ میں سید خلیل الیون اور سام ٹائیگر کے درمیان ہوا۔ جس میں سید خلیل الیون نے سام ٹائیگر ٹیم کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی ڈی ایس پی لوئر محبوب خان نے دونوں ٹیموں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کئے۔اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ کریز حاجت اور ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ کلایہ بھی انکے ہمراہ تھے۔اس موقع پر ڈی ایس پی لوئر محبوب خان کا کہنا تھا کہ کھیل انسانی صحت کیلئے بہت مفید ہے اور جہاں کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں کی نوجوان نسل نہ صرف جسمانی بلکہ ذہنی طور پر بھی تندرست ہوتے ہے۔انہوں نے کہا کہ کھیل کود کی بدولت صحت مند نوجوان پرامن معاشرے کی تشکیل کے ضامن ہوتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان منشیات اور دوسرے سماجی جرائم سے خود کو دور رکھیں۔نوجوان نسل کو منشیات سے پاک ماحول فراہم کرنا پولیس کے اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔انشاء اللہ اورکزئی پولیس نوجوان نسل کو منشیات سے دور رکھکر معاشرے کو پرامن اور کامیاب بنائی گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے