پشاور( مانندنیوز) سیکرٹری ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا محمد خالدنے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول بغدادہ کا تفصیلی دورہ کیا جہاں پرنسپل اشرف علی اور اساتذہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر انہیں گلدستہ پیش کیا گیا اور ہار پہنائے گئے۔سیکرٹری تعلیم نے سکول میں منعقدہ سالانہ فوڈ فیسٹیول کا باقاعدہ افتتاح فیتہ کاٹ کر کیا جبکہ خوشی کے اظہار کے طور پر کیک بھی کاٹا گیا۔ انہوں نے مختلف فوڈ سٹالز کا معائنہ کیا، طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ اس دوران انہوں نے چند سٹالز سے خود خریداری بھی کی جس پر طلبہ نے خوشی کا اظہار کیا۔دورے کے دوران سیکرٹری نے سکول کی آرٹ گیلری، سائنس ایگزیبیشن سنٹر اور اکیڈمک سنٹر کا بھی معائنہ کیا اور تدریسی و ہم نصابی سرگرمیوں میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں ایسی سرگرمیاں طلبہ کی شخصیت سازی اور عملی زندگی کی تیاری میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔بعد ازاں وہ مختلف کلاس رومز میں گئے جہاں انہوں نے اساتذہ کی محنت اور طلبہ کی تعلیمی دلچسپی و مہارت کو سراہا۔ انہوں نے سکول کو درپیش مسائل کے فوری حل کے لیے اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔آخر میں وزیٹرز بک میں اپنے تاثرات قلمبند کرتے ہوئے محمد خالد نے لکھا کہ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول بغدادہ مردان ایک روایتی تعلیمی ادارہ نہیں بلکہ ایک مثالی درسگاہ ہے جو تعلیم کے ساتھ ساتھ متنوع سرگرمیوں کے ذریعے طلبہ کی ہمہ جہت ترقی کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے اس کامیابی کا سہرا پرنسپل اشرف علی کی وژنری قیادت اور ان کی ٹیم کی شبانہ روز محنت کو قرار دیا اور کہا کہ یہ ادارہ علاقے کے دیگر سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے لیے ایک قابلِ تقلید مثال ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے