بریکوٹ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر سوات سلیم جان مروت کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ شوانا حلیم نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بریکوٹ کا دورہ کیا اور ہسپتال کے احاطے میں جاری تعمیراتی کام کا معائنہ کیا۔دورے کے دوران مشاہدہ کیا گیا کہ تعمیراتی کام تسلی بخش انداز میں جاری ہے اور مقررہ مدت کے اندر مکمل ہونے کی توقع ہے۔ تاہم چند امور کی نشاندہی کی گئی جن پر فوری توجہ درکار ہے، جن میں ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے عملے کے لیے علیحدہ واش رومز کی تعمیر اور پارکنگ کے نظام کو بہتر اور منظم بنانا شامل ہے۔متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ مذکورہ امور کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ ہسپتال کے عملے اور عوام الناس کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور خدمات کی مؤثر انجام دہی یقینی بنائی جا سکے۔