بریکوٹ (مانندنیوز)بریکوٹ بازار میں غیر قانونی تجاوزات، مختلف روٹس پر پبلک ٹرانسپورٹ کے غیر قانونی اڈوں اور فٹ پاتھوں پر ہاتھ ریڑھیوں و دکانداروں کے قبضے نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ ان تجاوزات کے باعث بازار میں شدید ٹریفک جام روز کا معمول بن چکا ہے جس سے نہ صرف عوام بلکہ مسافروں کو بھی سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مقامی افراد کے مطابق انتظامیہ، ٹی ایم اے بریکوٹ اور پولیس اس صورتحال پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دیتے ہیں۔ شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ بازار میں قائم غیر قانونی اڈوں، تجاوزات اور سڑکوں پر پھیلے سامان کے باعث پیدل چلنا بھی مشکل ہو چکا ہے جبکہ ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ اس تمام صورتحال نے متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بریکوٹ بازار ضلع سوات کے اہم تجارتی مراکز میں شمار ہوتا ہے اور اسے ضلع کا گیٹ وے بھی کہا جاتا ہے جہاں سے روزانہ ہزاروں افراد مختلف علاقوں کا رخ کرتے ہیں۔ تاہم بدقسمتی سے یہاں سرکاری اداروں کی موجودگی کے باوجود بازار غیر قانونی تجاوزات، غیر قانونی بس سٹاپس اور دکانداروں کی جانب سے سڑکوں و فٹ پاتھوں پر سامان رکھنے جیسے مسائل کا شکار ہے جس سے عوام کو شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔بریکوٹ کے سماجی و عوامی حلقوں نے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن، ڈپٹی کمشنر سوات اور دیگر متعلقہ حکام سے پُرزور مطالبہ کیا ہے کہ بریکوٹ بازار سے فوری طور پر تجاوزات کے خاتمے کے احکامات جاری کیے جائیں اور غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ بازار میں ٹریفک کی روانی بحال ہو اور عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے