اسلام آباد (مانند نیوز)وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ مجھے بانیٔ پی ٹی آئی کی طرف سے اسٹریٹ موومنٹ کی ذمے داری دی گئی ہے، بانیٔ پی ٹی آئی رہائی فورس بنانے کا اعلان کرتا ہوں۔

اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی رہائی فورس پُرامن جدوجہد کرے گی جس کی رجسٹریشن کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عید کے فوراً بعد پشاور میں ہم فورس کے ممبران سے حلف لیں گے، اس فورس کا چین آف کمانڈ ہو گا، بانیٔ پی ٹی آئی جس کو ذمے داری دیں گے اس کو اس فورس کی کمانڈ دیں گے۔

عمران کا علاج، علیمہ رکاوٹ بنیں، صحت پر سیاست کی، کہا حکومت کی بات مان لی تو معاملہ ختم ہوجائے گا، سیاسی لوگ علاج سے مطمئن ہیں، وزیر داخلہ

سہیل آفریدی نے کہا کہ پہلے تیاری کریں گے پھر لڑائی کریں گے، یہ لڑائی جمہوریت اور آئین کی بالادستی اور آزاد میڈیا کے لیے ہو گی۔

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی نے کہا کہ عدالتی احکامات ردی کی ٹوکری میں پھینکے جاتے ہیں، ذاتی معالجین تک رسائی نہیں دی جاتی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے