اسلام آباد (مانند نیوز)سعودی وزیرِ مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نے کہا ہے کہ قیامِ امن سے مشرقِ وسطیٰ کا خطہ امید و خوش حالی کی جانب گامزن ہو سکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاض سے جاری ہونے والے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ سعودی عرب مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا اور منصفانہ امن کے قیام کے لیے مسلسل کوششیں کر رہا ہے۔

تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کیے جائیں، عادل الجبیر

عادل الجبیر نے کہا ہے کہ سعودی عرب فلسطینی عوام کی مشکلات کم کرنےکے لیے 1 ارب ڈالرز تک کی مالی معاونت کرے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو بورڈ کی سرگرمیوں میں شرکت پر خوشی ہے۔

عادل الجبیر نے یہ بھی کہا ہے کہ وسائل کو یکجا کیا جائے اور خطے کی صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے