لاہور (مانند نیوز)لاہور کے علاقے چوہنگ میں نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون سے اجتماعی زیادتی اور گردہ نکالنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سے رپورٹ طلب کر کے واقعے میں ملوث تمام ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے
کاہنہ، اجتماعی زیادتی کا واقعہ حنا پرویز بٹ نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سے رپورٹ طلب کرلی
حنا پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر اغواء کر کے پنڈی منتقل کر دیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ خاتون کو گھر میں قید رکھ کر مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

حنا پرویز بٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ میڈیکل چیک اپ میں خاتون کے بائیں جانب کا گردہ نہ ہونے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے