اسلام آباد (مانند نیوز)اسلام آباد، خیبر پختون خوا میں اٹک اور صوابی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی ہے جس کی گہرائی 14 کلو میٹر تھی۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز اٹک کے علاقے برہان سے 11 کلومیڑ شمال مشرق میں تھا۔

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی خیبر پختون خوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق گزشتہ روز کے زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی تھی، اس کی گہرائی 73 کلو میٹر تھی، جبکہ اس کا مرکز ہندو کش ریجن افغانستان تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے