اسلام آباد (مانند نیوز) وزیرِ اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ اوپن کورٹ میں چیف جسٹس کو سلام کیا لیکن سوا گھنٹے انتظار کے بعد بھی ایک صوبے کے وزیرِ اعلیٰ کو جواب نہیں دیا گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس اسلام آباد سے ملاقات نہیں ہو رہی تھی اس لیے اوپن کورٹ میں گئے، چیف جسٹس سے بات کرنے کی کوشش کی، روسٹرم پر گیا اور سلام کیا لیکن جواب نہیں ملا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ: پولیس نے سہیل آفریدی کی ویڈیو بنانیوالے شخص سے موبائل فون چھین لیا

وزیرِ اعلیٰ کے پی نے کہا کہ ہم دکھانا چاہتے ہیں کہ پاکستان تحریکِ انصاف احتجاجی یا انتشاری سیاست نہیں کرتی، ہم تمام آپشنز استعمال کرنے کے بعد پرامن احتجاج کرتے ہیں جو ہمارا حق ہے۔

سہیل آفریدی نے بتایا کہ سوا گھنٹے انتظار کے بعد بھی چیف جسٹس نے سلام کا جواب نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹرز سے طبی معائنے کی درخواست بھی جمع کرائی گئی لیکن اسے منظور نہیں کیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے