اسلام آباد (مانند نیوز)ایران نے امریکا کو یورینیم افزودگی 60 فیصد سے 3.6 فیصد تک کم کرنےکی پیشکش کر دی۔

ایک عرب سفارت کار نے اسرائیلی میڈیا کو بتایا ہے کہ ایران نے یورینیم افزودگی 60 فیصد سے 3.6 فیصد تک کم کرنے اور اسے 7 سال کے لیے معطل کرنے کی پیشکش کر دی۔

عرب سفارت کار کا کہنا ہے کہ ایران نے معاہدے کا مجوزہ مسودہ امریکا کو پیش کر دیا ہے۔

عرب سفارت کار نے اسرائیلی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی مسودے میں بتایا گیا ہے کہ ایران جوہری افزودگی 60 فیصد سے 3 اعشاریہ 6 فیصد تک لے آئے گا۔

عرب سفارت کے مطابق ایران نے مستقبل میں جوہری افزودگی7 سال معطل رکھنے کی بھی پیشکش کی ہے۔

جوہری توانائی کے پرامن استعمال کے حق سے دستبردارنہیں ہوں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

دوسری جانب اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا فی الحال صفر جوہری افزودگی کا مطالبہ نہیں کر رہا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران نے ملک میں موجود انتہائی افزودہ یورینیئم بیرونِ ملک منتقل کرنے سے انکار کر دیا ہے تاہم اس نے انتہائی افزودہ یورینئم ڈائلیوٹ کرنے کی پیشکش کی ہے۔

اسرائیلی میڈیا نے کہا ہے کہ امریکا ایرانی جوہری پروگرام 10 سال تک معطل کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا ایران کا موجودہ جوہری ذخیرہ بیرونِ ملک منتقلی کا مطالبہ بھی کر رہا ہے۔

اسرائیلی میڈیا نے یہ بھی کہا ہے کہ ایرانی پیشکش امریکی مطالبات کو پورا کرنے کا امکان نہیں رکھتی جس سے قریبی مدت میں ایران پر امریکی فوجی حملے کا امکان دوبارہ بڑھ گیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے