پشاور(مانند نیوز) معاشی مشکلات اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے اس دور میں جہاں کم آمدنی اور سفید پوش طبقہ شدید دباؤ کا شکار ہے، وہیں غیر سرکاری تنظیم صمیم آرفن کئیر پاکستان نے ایک قابلِ تحسین قدم اٹھاتے ہوئے چارسدہ روڈ مردان پر مستحق اور نادار افراد کے لیے ”صمیم دسترخوان“ قائم کر دیا ہے۔ اس دسترخوان پر روزانہ سینکڑوں افراد کو معیاری اور باعزت انداز میں افطاری اور کھانے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔تنظیم کے چیئرمین ڈاکٹر ابوزر شاہ کا کہنا ہے کہ مقدس ماہِ رمضان رحمت، برکت اور ہمدردی کا مہینہ ہے، اور ایسے بابرکت ایام میں ضرورت مند افراد کی مدد کرنا ہمارا دینی اور سماجی فریضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ صمیم آرفن کئیر پاکستان کی اولین ترجیح سفید پوش اور کم آمدنی والے خاندانوں کو باعزت طریقے سے ریلیف فراہم کرنا ہے تاکہ وہ بغیر کسی جھجھک کے مستفید ہو سکیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ رمضان المبارک کے پہلے روز سے لے کر عیدالفطر تک یہ خدمت کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری رہے گا۔ دسترخوان پر صفائی، معیار اور عزتِ نفس کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے تاکہ مستحق افراد کو بہترین ماحول میں کھانا فراہم کیا جا سکے۔شہریوں، سماجی کارکنوں اور مختلف حلقوں نے اس فلاحی اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ”صمیم دسترخوان“ مہنگائی کے موجودہ حالات میں غریب عوام کے لیے ایک بڑا سہارا ثابت ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات نہ صرف معاشرتی ہم آہنگی کو فروغ دیتے ہیں بلکہ معاشرے میں احساسِ ذمہ داری کو بھی مضبوط بناتے ہیں۔سماجی حلقوں نے مخیر حضرات سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اس نیک مقصد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ زیادہ سے زیادہ ضرورت مند افراد تک سہولت پہنچائی جا سکے اور خدمتِ خلق کا یہ سلسلہ مزید وسعت اختیار کر سکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے