دیربالا سے(مانند نیوز )دیر بالا اور چترال سے منتخب پارلیمنٹیرینز کی وزیراعلٰی خیبر پختونخواہ محمد سہیل آفریدی کے ساتھ وزیراعلٰی ہاؤس پشاور میں ملاقاتملاقات میں دیر بالا سے منتخب ایم این اے و صدر پی ٹی آئی ملاکنڈ ریجن صاحبزادہ صبغت الّٰلہ، ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی ثریا بی بی، ایم پی اے محمد انور خان، ایم پی اے گل ابراہیم خان، ایم پی اے محمد یامین خان، ایم پی اے فتح الملک علی ناصر، سابق صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور وزیرزادہ شریک تھے ملاقات میں وزیراعلٰی کی جانب سے اعلان کردہ مجوزہ دیر ڈویژن اور ضلع دیر وسطی ( سنٹرل دیر) کے قیام کا فیصلہ کیا گیا اور اخگرام ٹو چکیاتن دریائے پنجکوڑہ لیفٹ سائڈ روڈ آئندہ بجٹ میں شامل کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا اس کے علاوہ مزید دیر بالا کیلئے سڑکوں کے تعمیر، کالجز ، سکولوں اور ہسپتالوں کے اپگریڈیش کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے انشاءاللّٰہ عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو عملی جامہ پہنایا جائے گا..