سخاکوٹ(مانند نیوز) درگئی کے علاقے تھانہ قائد آباد کے حدود میں مالاکنڈ لیویز کی کاروائی کے دوران دو منشیات فروش، تین اشتہاری گرفتار،منشیات، اسلحہ برآمد اسسٹنٹ کمشنر درگئی ریاض محسود نے جرائم پیشہ افراد کو خبردار کیاہے کہ وہ جرائم چھوڑ دے یا علاقہ ورنہ کسی کو معاف نہیں کیاجائے گا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر درگئی طارق عزیز،صوبیدارمجیر نیک رحمن،لائن آفیسرانعام خان اورپوسٹ کمانڈرمسلم خان، آئی ایچ سی امتیاز اور مدد محرر سیاب خان بھی موجود تھے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے گرفتارملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کیا اسسٹنٹ کمشنرریاض محسود نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ محمدفیاض خان شیرپاؤ کی خصوصی ہدایات پر منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف گراتنگ کر دیا گیا ہے گذشتہ روز ڈی ایس بی اہلکاروں کے اطلاع پرناکہ بندی کے دوران موٹرسائیکل سوار دو منشیات فروش اعزاز اور شاہسوار کو اشارہ کیا تو تلاشی لینے پر انکے قبضہ سے 2502گرام چرس برامد کر لئے گئے جبکہ ایک ہفتہ کے دوران تین اشتہاری ملزمان کے لیویز کے ہتھے چڑھ گئے جبکہ مختلف کاروائیوں کے دوران اسلحہ بھی برآمد کیاگیاہے اسسٹنٹ کمشنرکا مزیدکہناتھا کہ علاقے میں جرائم پیشہ افرادکی سرکوبی کیلئے آپریشن کلین اپ کاآغازکردیاگیاہے لہٰذاعوام اپنے اردگردماحول پرنظر رکھ کرانتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے