اسلام آباد (مانند نیوز)عرب ٹی وی چینل الجزیرہ نے لکھا ہے کہ ایران کی جانب سے سعودی عرب اور پڑوسی خلیجی ملکوں پر حملوں نے پاکستان کو مشکل صورتحال سے دوچار کردیا ہے۔

الجزیرہ کے تجزیے کے مطابق بڑھتے ہوئے ایرانی حملوں کے باعث پاکستان کےلیے تنازع میں غیر جانبدار رہنا آسان نہیں ہوگا۔

مشرق وسطیٰ سے امریکی شہریوں کا انخلا امریکا کیلئے نیا چیلنج بن گیا

پاکستان اب تک ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی میں کمی کی کوشش کر رہا ہے جبکہ ایرانی قیادت کو سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے دفاعی معاہدے کا خیال رکھنے کا پیغام بھی دے رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق فی الحال اسلام آباد کا سب سے مضبوط کارڈ سفارت کاری ہی ہے۔ لیکن اگر سعودی توانائی تنصیبات اور انفرا اسٹرکچر پر حملے بڑھتے ہیں تو سعودی عرب پاکستان سے دفاع میں تعاون کا کہہ سکتا ہے، اگر پاکستان معاہدے کے تحت اپنے وعدے پورے نہیں کرتا تو پاک سعودی تعلقات کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے