اسلام آباد (مانند نیوز)ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے بحرین کے الجفیر اڈے پر امریکی فوج کو نشانہ بنایا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق یہ حملہ ایران نے جزیرہ قشم میں پانی کے پلانٹ پر امریکی حملے کے جواب میں کیا ہے۔

اس سے پہلے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ جزیرہ قِشم پر پانی صاف کرنے والے پلانٹ پر امریکی فوج کا حملہ قبیح اور مایوس کُن جرم ہے۔ پانی کے پلانٹ پر امریکی حملے سے 30 دیہات میں پانی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کے انفرا اسٹرکچر پر امریکی حملہ خطرناک قدم ہے، جس کے سنگین نتائج ہوں گے۔

عباس عراقچی نے کہا یہ مثال امریکا نے خود قائم کی ہے، ایران نے نہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے