شانگلہ(مانند نیوز )بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی 14500 روپے قسط کی ادائیگیاں 10 مارچ سے شروع ہوں گی جس سے شانگلہ میں ایک لاکھ 14 ہزار سے زائد مستحقین مستفید ہوں گے، حکومت پاکستان کے فلاحی پروگرام بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے تحت مستحق خواتین کو 14 ہزار 500 روپے کی نئی قسط کی ادائیگیاں 10 مارچ سے شروع کی جائیں گی۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مستحق خواتین کو ان کی رقم باعزت اور شفاف طریقے سے فراہم کی جائے گی تاکہ انہیں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ضلع شانگلہ میں اس پروگرام کے تحت ایک لاکھ 14 ہزار سے زائد مستحق خواتین مستفید ہوں گی۔ قسط کی رقم ملنے سے مستحق خاندانوں کو ماہ رمضان المبارک کے آخری ایام میں روزمرہ ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی جبکہ عیدالفطر کی آمد کے پیش نظر مستحق خاندان اپنے بچوں کے لیے کپڑے اور دیگر ضروری اشیاء کی خریداری بھی کر سکیں گے۔مقامی سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ملک کے غریب اور مستحق خاندانوں کے لیے ایک اہم سہارا بن چکا ہے۔ اس پروگرام کے ذریعے لاکھوں خاندانوں کو مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے جس سے ان کی بنیادی ضروریات زندگی پوری کرنے میں مدد ملتی ہے۔علاقہ مکینوں نے حکومت کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں بھی مستحق خاندانوں کے لیے اس طرح کے فلاحی پروگرام جاری رکھے جائیں گے اور امدادی رقم میں مزید اضافہ کیا جائے گا تاکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے دور میں غریب اور نادار طبقات کو مزید ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ بی آئی ایس پی کی قسط کی بروقت ادائیگی سے نہ صرف مستحق خاندانوں کو مالی سہارا ملے گا بلکہ ماہ ر مضان اور عیدالفطر کے موقع پر ان کے گھروں میں خوشیوں کا سامان بھی میسر آئے گا۔اس مرتبہ مستحقین کو ملنے والے قسط میں 1ہزار روپے اضافہ ہوچکا ہے جو پہلے 13ہزار5سوتھا آب 14ہزار5سوملے گا۔