اسلام آباد (مانند نیوز)برطانوی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر دبئی میں موجود برطانوی شہریوں کے انخلاء کے لیے آئندہ ہفتے ایک خصوصی چارٹر پرواز چلائی جائے گی۔

حکام کے مطابق یہ پرواز دبئی سے روانہ ہوگی تاکہ وہ برطانوی شہری جو خطہ چھوڑنا چاہتے ہیں انہیں محفوظ طریقے سے واپس لایا جاسکے۔

برطانوی حکام کے مطابق اس سے قبل عمان کے دارالحکومت مسقط سے برطانوی شہریوں کے انخلاء کے لیے 2 پروازیں روانہ ہو چکی ہیں جب کہ ایک اور پرواز اتوار کو روانہ ہونے والی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عرب امارات میں جاری کشیدگی کے دوران ہفتے کے روز فضائی دفاعی کارروائی کے نتیجے میں گرنے والے ملبے سے ایک رہائشی ہلاک ہوگیا جبکہ عرب امارات کے قریب ڈرون حملے کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔

دوسری جانب ایرانی صدر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران اپنے ہمسایہ ممالک پر اس وقت تک حملہ نہیں کرے گا جب تک اس پر پہلے حملہ نہ کیا جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے