پشاور (مانند نیوز)یو ایس ایلومنائی نیٹ ورک کے زیرِ اہتمام اتوار کے روز پشاور میں ایک پُروقار افطار ڈنر کا انعقاد کیا گیا جس میں یو ایس کے مختلف تعلیمی و تبادلہ پروگرامز کے سابق شرکاء، سماجی شخصیات، نوجوانوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ تقریب کا مقصد سابق طلبہ اراکین کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا، باہمی روابط کو فروغ دینا اور پاکستان اور ریاستہائے متحدہ کے درمیان تعلیمی، سماجی اور ثقافتی تعاون کو مزید مستحکم بنانا تھا۔ اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ پاکستان یو ایس ایلومنائی نیٹ ورک ملک بھر میں سابق طلبہ کمیونٹی کو فعال بنانے، نوجوانوں کی رہنمائی کرنے اور معاشرتی ترقی کے لیے مثبت سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی تعلیمی تبادلہ پروگرام نوجوانوں کو عالمی سطح پر سیکھنے اور مختلف ثقافتوں کو سمجھنے کے مواقع فراہم کرتے ہیں جبکہ ان پروگراموں کے شرکاء اپنے تجربات اور مہارتوں کو پاکستان کی ترقی اور بہتری کے لیے بروئے کار لا رہے ہیں۔ افطار ڈنر کے دوران شرکاء نے رمضان المبارک کی روحانیت، بھائی چارے اور باہمی ہم آہنگی کے پیغام کو اجاگر کیا جبکہ اس موقع پر سابق طلبہ اراکین کے درمیان نیٹ ورکنگ اور مستقبل میں مشترکہ سماجی و تعلیمی سرگرمیوں کے انعقاد کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ تقریب خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی جہاں شرکاء نے ایک دوسرے سے ملاقاتوں اور گفتگو کے ذریعے باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔تقریب کے اختتام پر منتظمین نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس نوعیت کی سرگرمیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی تاکہ سابق طلبہ کمیونٹی کے روابط مزید مستحکم ہو سکیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے