بریکوٹ (مانند نیوز) بریکوٹ اور گردونواح میں غیر معیاری بیکری اشیاء کی فروخت پرمقامی لوگوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ عوامی حلقوں کے مطابق متعدد بیکریوں میں حفظانِ صحت کے اصولوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جا رہی ہے جبکہ مٹھائیوں اور دیگر بیکری اشیاء کی تیاری میں غیر معیاری تیل اور گھی استعمال ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آ رہی ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ بعض مقامات پر مٹھائیوں میں ملاوٹ اور غیر معیاری اجزاء کے استعمال کی شکایات بڑھ رہی ہیں جو عوامی صحت کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں۔ اس صورتحال کے باعث عوام میں تشویش پائی جا رہی ہے اور مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔سماجی و شہری حلقوں نے حلال فوڈ اتھارٹی سوات سے مطالبہ کیا ہے کہ عید الفطر سے قبل خصوصی بیکری انسپکشن مہم شروع کی جائے تاکہ بیکریوں اور مٹھائی کی دکانوں کی مکمل جانچ پڑتال کی جا سکے۔ عوام کا کہنا ہے کہ اگر بروقت معائنہ کیا جائے اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے تو شہریوں کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جا سکتی ہے۔عوامی حلقوں نے مزید مطالبہ کیا ہے کہ ملاوٹ اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے تاکہ شہریوں کو حقیقی معنوں میں ریلیف مل سکے اور صحت عامہ کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔قیمتوں جا تعین بھی لازمی ہے جو متعلقہ ادارے نوٹس لیتے ہوئے کاروائی کریں