اسلام آباد (مانند نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے مشرقِ وسطیٰ میں امریکی یا اسرائیلی اڈوں پر مزید حملے کیے یا آبنائے ہرمز میں تیل کی ترسیل روکنے کی کوشش کی تو امریکا اس اہم بحری راستے کا کنٹرول سنبھال سکتا ہے۔

عرب میڈیا ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی لڑنے کی صلاحیت تقریباً ختم ہو چکی ہے اور امریکی فوج پہلے ہی 1 ہفتے میں 5 ہزار سے زائد ایرانی اہداف کو نشانہ بنا چکی ہے جس کے نتیجے میں ایران کے بحری، فضائی اور ڈرون نظام کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

آپ کے اقدامات سے غیر متوقع عالمی بحران پیدا ہوگیا، ٹرمپ کو انتباہ

امریکی صدر ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے ’کوئی شرارت‘ کی تو اسے پہلے سے 20 گنا زیادہ سخت جواب دیا جائے گا۔

اُنہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز اب کھلی ہے اور یہاں سے جہاز دوبارہ گزرنا شروع ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین تیل گزرگاہ ہے جہاں سے عالمی تیل کی تقریباً 20 فیصد سپلائی ممکن ہوتی ہے۔

حالیہ کشیدگی کے باعث ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں نے تجارتی جہاز رانی کو شدید متاثر کیا ہے جبکہ متعدد بحری جہازوں پر حملوں میں کم از کم 7 افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے