اسلام آباد (مانند نیوز)رمضان المبارک کے آخری عشرے کے آغاز کے ساتھ ہی حرمین شریفین میں ہزاروں رجسٹرڈ افراد اعتکاف کے لیے بیٹھ گئے۔

سعودی عرب میں رمضان کے 20 ویں روزے سے اعتکاف کا باضابطہ آغاز ہو گیا ہے، جس کے لیے 15 ہزار سے زائد افراد نے پہلے ہی حرمین شریفین میں رجسٹریشن کروا رکھی تھی۔

سعودی عرب: حرمین شریفین میں اعتکاف کی رجسٹریشن کا آغاز

مسجد الحرام اور مسجدِ نبوی ﷺ میں خصوصی عبادات کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، جہاں معتکفین اور عمرہ زائرین لیلۃ القدر کی تلاش میں زیادہ سے زیادہ عبادات میں مصروف ہیں۔

ادھر مشرقِ وسطیٰ میں کشیدہ حالات کے باعث بیرونِ ملک کئی پروازیں منسوخ ہونے کے بعد مسجد الحرام اور مسجدِ نبوی ﷺ میں زائرین کی غیر معمولی تعداد دیکھنے میں آ رہی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے