اسلام آباد (مانند نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران جنگ کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کم کرنے کے لیے روسی تیل پر عائد کچھ پابندیاں ہٹا دیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ فون پر بات چیت کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتیں کم کرنے کے لیے تیل سے متعلق کچھ پابندیاں ہٹا رہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ہم ان پابندیوں کو اس وقت تک ہٹانے جا رہے ہیں جب تک کہ مسئلہ حل نہیں ہو جاتا اور شاید ہمیں ان پابندیوں کو دوبارہ لگانے کی ضرورت ہی نہ پڑے۔

واضح رہے کہ ولادیمیر پیوٹن نےڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ فون پر بات چیت کی ہے۔

روسی صدر نے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران امریکی صدر کو ایران سے جنگ کے جلد خاتمے کے لیے کچھ تجاویز بھی دیں۔

دونوں رہنماؤں نے یوکرین تنازعے اور وینزویلا کی صورت حال پر بھی بات کی، اس کے علاوہ تیل کی عالمی صورت حال بھی زیر غور آئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے