اسلام آباد (مانند نیوز)امریکی نشریاتی ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے تیل کی رسد کی اہم آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانا شروع کر دیں۔

انٹیلی جنس ذرائع نے سی این این کو بتایا ہے کہ حالیہ دنوں میں صرف چند درجن سرنگیں بچھائی گئی ہیں، پاسداران روایتی بحریہ کے ساتھ آبنائے ہرمز پر مؤثر کنٹرول رکھتی ہے۔

ایران کے پاس یہ صلاحیت موجود ہے کہ آبی گزرگاہ میں سینکڑوں بارودی سرنگیں بچھا دے، جنگ کے آغاز سے یہ اہم آبی گزر گاہ عملی طور پر بند ہے۔

ایسی کوئی رپورٹ نہیں کہ ایران نے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھائیں، امریکی صدر

خلیج میں اب تقریباً 1 کروڑ 50 لاکھ بیرل یومیہ خام تیل کی پیداوار ہو رہی ہے، اس کے علاوہ 45 لاکھ بیرل یومیہ ریفائن شدہ ایندھن پھنس کر رہ گیا ہے۔

کویت اور عراق جیسے تیل پیدا کرنے والے ممالک کے پاس آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل بھیجنے کے علاوہ کوئی متبادل راستہ موجود نہیں ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے