اسلام آباد (مانند نیوز)ایرانی پاسدارانِ انقلاب گارڈز کی جانب سے مزید امریکی و اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

ایران کے پاسدارانِ انقلاب گارڈز نے اعلان کیا ہے کہ ہفتے کی صبح اسرائیل اور امریکی اہداف کے خلاف آپریشن وعدہ صادق 4 کی 48 ویں لہر شروع کر دی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ صہیونی ریاست کے اہم رہنماؤں کے مقامات اور خطے میں امریکی فوج کے 3 مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔

ایران کے خرج جزیرے میں فوجی اہداف پر بھرپور حملے کیے ہیں، ٹرمپ

ترجمان کے مطابق امریکی و اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے میزائلوں اور ڈرونز کا استعمال کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ خودکش ڈرون نے بغداد میں امریکی سفارت خانے کے ایئر ڈیفنس سسٹم کو نشانہ بنایا ہے۔

اس حوالے سے امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ عراقی دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارت خانے کے کمپاؤنڈ میں ہیلی پیڈ پر میزائل سے حملہ کیا گیا جس کے بعد سفارت خانے کے کمپاؤنڈ سے دھواں بھی اٹھتا دیکھا گیا۔

دوسری جانب امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ قطر کے العدید ایئر بیس پر بھی متعدد دھماکے سنے گئے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے