اسلام آباد (مانند نیوز)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا، پیٹرولیم ڈویژن نے قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلامیہ جاری کر دیا۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تاحکمِ ثانی برقرار رہیں گی، پیٹرول 321 روپے17 پیسے فی لیٹر کی سطح پر برقرار رہے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 335 روپے 86 پیسے فی لیٹر کی سطح پر برقرار رہے گی۔

وزیراعظم کا عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات مہنگی نہ کرنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ گزشہ روز وزیرِ اعظم شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھنے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات مہنگی نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اپنے بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ عام آدمی پر بوجھ کم کرنے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جا رہا۔

وزیرِ اعظم نے کہا تھا کہ وعدے کے مطابق جس قدر ہو سکا، ان مشکل حالات میں عوام تک ریلیف پہنچائیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے