پشاور(مانند نیوز ) رمضان پیکیج کی شفاف اور باوقار تقسیم کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ مردان متحرک ہوگئی۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مریم برکی نے مختلف ریٹیلرز کا دورہ کرتے ہوئے مستحق افراد کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور امدادی رقم کی تقسیم کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس دوران ڈپٹی کمشنر آفس کو موصول ہونے والی شکایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک دکان کی جانچ پڑتال کی گئی جہاں مستحق افراد سے 500 روپے کی غیر قانونی کٹوتی کی جا رہی تھی۔ ضلعی انتظامیہ نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے مذکورہ دکان کو سیل کر دیا جبکہ اس غیر قانونی عمل میں ملوث شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ ریٹیلرز کو سختی سے ہدایت کی کہ حکومتی پالیسی کے مطابق مستحقین کو مکمل رقم فراہم کی جائے اور کسی بھی قسم کی غیر قانونی کٹوتی یا بدعنوانی سے مکمل گریز کیا جائے۔ضلعی انتظامیہ مردان نے واضح کیا ہے کہ رمضان پیکیج کی منصفانہ اور شفاف تقسیم کو یقینی بنانے کے لیے نگرانی کا عمل مسلسل جاری رہے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے