شانگلہ(مانند نیوز)درہ آدم خیل میں ٹریفک حادثہ، شانگلہ سے تعلق رکھنے والا مزدور جاں بحق،ضلع شانگلہ سے تعلق رکھنے والا ایک محنت کش درہ آدم خیل میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہو گیا۔ صاحب زادہ ولد مولا خان سکنہ زرہ ڈھیری الپوری ضلع شانگلہ، روزگار کے سلسلے میں درہ آدم خیل کے علاقے اولڈ بازی خیل میں کام کر رہے تھے۔ جمعہ کے روز وہ اپنے ساتھی مزدوروں کے ہمراہ نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے جا رہے تھے کہ اسی دوران ڈاینا گاڑی بے قابو ہو کر ان سے ٹکرا گئی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ صاحب زادہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے جبکہ دیگر مزدور بال بال بچ گئے۔حادثے کے بعد مقامی افراد نے فوری طور پر امدادی کارروائی کرتے ہوئے لاش کو درہ آدم خیل میٹر پر منتقل کیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ اور پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی کے بعد میت ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔ جاں بحق ہونے والے مزدور کا تعلق ضلع شانگلہ کے علاقے زرہ ڈھیری الپوری سے ہے۔ ان کی میت آبائی گاؤں شانگلہ کے لیے روانہ کر دی گئی ہے جہاں انہیں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں سوگ کی فضا پھیل گئی جبکہ مرحوم کے اہل خانہ اور رشتہ دار غم سے نڈھال ہو گئے۔ مقامی افراد نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ محنت کش کے ورثاء کی مالی معاونت کی جائے اور حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے