پبی (نما ئندہ مانند)مہنگائی کے تناسب سے ملازمین کی تنخواہوں میں فوری اضافہ کیا جائے.اورنگزیب کشمیری یٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ملازمین اور غریب عوام پر معاشی حملہ ہے۔اورنگزیب کشمیری مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔اورنگزیب کشمیری مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان و مرکزی چیئرمین انٹرنیشنل ہیومن رائٹس فیڈریشن آف پاکستان اورنگزیب کشمیری نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے نے مہنگائی کو عروج پر پہنچا دیا ہے جس سے سرکاری ملازمین کی کمر ٹوٹ چکی ہے اور وہ شدید معاشی مشکلات کا شکار ہو چکے ہیں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اورنگزیب کشمیری نے کہا کہ عالمی سطح پر جاری کشیدگی خصوصاً امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگی صورتحال کے اثرات کا بوجھ پاکستان کے غریب عوام اور سرکاری ملازمین پر ڈالنا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ موجودہ اشرافیہ نے اپنی ناقص معاشی پالیسیوں کے باعث ملک کے غریب عوام اور ملازمین پر مہنگائی کا طوفان برپا کر دیا ہے جس کی وجہ سے ہزاروں خاندان فاقہ کشی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طور پر مہنگائی کے تناسب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں نمایاں اضافہ کرے تاکہ ملازمین کو درپیش شدید معاشی بحران سے نکالا جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ حالات میں تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنا ملازمین کے ساتھ کھلی ناانصافی ہے اورنگزیب کشمیری نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت نے 15 دن کے اندر اندر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے عملی اقدامات نہ کیے تو ایپکا پاکستان ملک بھر میں بھرپور احتجاجی تحریک شروع کرے گی۔ اس دوران ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے، ریلیاں اور دھرنے دیے جائیں گے اور سرکاری دفاتر میں بھی احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی انہوں نے مزید کہا کہ ملازمین کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کی جائے گی اور اگر حکومت نے فوری ریلیف نہ دیا تو حالات کی تمام تر ذمہ داری حکمرانوں پر ہوگی

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے