اسلام آباد (مانند نیوز)ایران نے علاقائی ممالک کو امریکی فالس فلیگ آپریشن سے خبردار کردیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے امریکا پر فالس فلیگ آپریشن کے لیے شاہد ڈرونز کی کاپی استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

دوسری جانب سوئٹزرلینڈ نے ایران جنگ کے تناظر میں امریکی فوجی پروازوں پر پابندی کا اعلان کردیا۔

اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ ایران جنگ سے براہِ راست منسلک امریکی فوجی پروازوں کو ملک کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

حکام کے مطابق یہ فیصلہ مسلح تنازعات میں ملک کی دیرینہ غیر جانبداری کی پالیسی کے تحت کیا گیا ہے۔

جو تباہی ہوئی ہے اسے پہلے سے بہتر بنا کر تعمیر کریں گے: ایرانی صدر

ادھر امریکی صدر نے کہا ہے کہ ایران تنازع ختم کرنے کے لیے ڈیل کرنا چاہتا ہے، ابھی تک ایران کی پیش کردہ شرائط اچھی نہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران ابھی تک ہماری شرائط قبول کرنے کے لیے تیار نہیں، امریکا نے ایران کو فوجی اور معاشی طور پر مکمل شکست دے دی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے