اسلام آباد (مانند نیوز)سینیٹر منظور احمد کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پیٹرولیم کا اجلاس ہوا جس میں حکام نے بتایا ہے کہ ملک میں 14 اپریل کے بعد ایل این جی دستیاب نہیں ہو گی۔

حکام نے کہا ہے کہ اس سال کے لیے ہم نے 2 کارگو فی ماہ مؤخر کروا دیے تھے، قطر سے 2 مارچ سے ایل این جی سپلائی مکمل طور پر بند ہو گئی ہے۔

حکام نے کہا کہ مارچ میں 8 کارگو آنے تھے جن میں سے 2 آئے، اپریل میں 6 کارگو آنے تھے، سوئی سدرن نے ایک فرٹیلائزر پلانٹ کو 50 فیصد گیس کی کٹوتی کی ہے۔

ایل این جی کی عالمی سپلائی میں رکاوٹ سے پاکستان زیادہ متاثر نہیں ہوگا، وزیر توانائی

انہوں نے کہا کہ پاور سیکٹر کی سپلائی 300 ایم ایم سی ایف ڈی سے کم ہو کر 130 ایم ایم سی ایف ڈی رہ گئی ہے، گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی کی جائے گی، اپریل میں پاور سیکٹر کی گیس ضرورت پوری نہیں کر سکیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پاور سیکٹر کی ضروریات دوسرے ذرائع سے پوری کی جائیں گی، آذربائیجان کی کمپنی سے ایل این جی خرید سکتے ہیں، اسپاٹ خریداری 24 ڈالرز تک ہو گی جبکہ قطر سے 9 ڈالرز پر گیس ملے گی، اس سے مہنگی بجلی پیدا ہو گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے