اسلام آباد (مانندنیوز)برطانوی فضائی کمپنی نے سیکیورٹی خدشات کے باعث دبئی کے لیے تمام پروازیں موسمِ گرما تک منسوخ کر دیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق عمان، بحرین اور تل ابیب کے لیے بھی برطانوی فضائی کمپنی کی پروازیں 31 مئی تک معطل رہیں گی۔

دوحہ کے لیے پروازیں اپریل کے آخر تک جبکہ ابوظبی کے لیے مزید طویل مدت تک بند رہیں گی۔

دبئی سے برطانوی شہریوں کے انخلاء کیلئے خصوصی پرواز کا اعلان

واضح رہے کہ برطانوی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر دبئی میں موجود برطانوی شہریوں کے انخلاء کے لیے آئندہ ہفتے ایک خصوصی چارٹر پرواز چلائی جائے گی۔

حکام کے مطابق یہ پرواز دبئی سے روانہ ہوگی تاکہ وہ برطانوی شہری جو خطہ چھوڑنا چاہتے ہیں انہیں محفوظ طریقے سے واپس لایا جاسکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے