اسلام آباد (مانند نیوز)ہر سال کی طرح اس سال بھی عید الفطر کچھ نئے فیشن ٹرینڈز اپنے ساتھ لائی ہے۔

گزشتہ سال عید پر فرشی شلوار ٹرینڈ بنی، مشہور شخصیات ہوں یا پھر عام لوگ، سب ہی اس ٹرینڈ کو فالو کرتے نظر آئے اور اب اس سال کشمیری چوڑیاں ٹرینڈ بنی ہوئی ہیں۔

کشمیری چوڑیوں کی تاریخ
کشمیری چوڑیاں وادیٔ کشمیر کی ثقافت کا اہم حصہ ہیں۔ ان چوڑیوں کے پیچیدہ ڈیزائن، چمک اور ان پر لگے گھنگھرو، ان چوڑیوں کو عام چوڑیوں سے منفرد اور زیادہ دلکش بناتے ہیں، یہ چوڑیاں زیادہ تر شیشے سے بنی ہوتی ہیں لیکن انہیں دھات، سونا یا چاندی جیسے دیگر مواد میں بھی ڈیزائن کیا جا سکتا ہے۔

فرشی شلوار کا بخار، سب سے بڑے فیشن ٹرینڈ کا راج

یہ چوڑیاں خوشی اور جشن کی علامت سمجھی جاتی ہیں، اس لیے انہیں وادیٔ کشمیر میں خاص طور پر عید، شادیوں اور تہواروں کے مواقع پر پہنا جاتا ہے۔

کشمیری چوڑیوں کے مختلف اسٹائل
کشمیری چوڑیاں ہلکے اور گہرے دونوں طرح کے رنگوں میں دستیاب ہیں، گہرے رنگ عام طور پر دلہنیں پہنتی ہیں۔

یہ چوڑیاں پیسٹل شیڈز میں بھی دستیاب ہیں جو روشن ستاروں کی طرح نظر آتی ہیں، یہ مشرقی اور مغربی دونوں طرح کے ملبوسات کے ساتھ اچھی لگتی ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے